Peshawar firing

پشاور، دشمنی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل

کاشف الدین سید

پشاور: بڈھ بیرکے علاقے میں اتوار کی صبح سابقہ دشمنی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے ابتدائی رپورٹ کے مطابق، مقتول خاندان اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں دشمنوں نے ان کا پیچھا کیا اور مسلح ہو کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پانچوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ملک ارشد کی مدعیت میں ملزمان سرفراز، شعیب، امتیاز اور علی گوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان ساکنان ماشو خیل محلہ انیزی کے رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاسدرہ، 23 سالہ خواجہ سراء قتل، ملزم فرار

پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف پاکستان کے تعزیرات کے سیکشن 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق پانچ افراد کے قتل کی وجہ ایک پرانی دشمنی ہے، تاہم پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Scroll to Top