اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل: 8 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کامران علی شاہ

احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار 8ملزمان کوجسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھ دیا۔

اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار 8 ملزمان کو آج دو الگ الگ احتساب عدالتوں میں پیش کیا گیا۔احتساب عدالتوں نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

فہیم مون، شیرباز اور سرتاج کو احتساب عدالت علی گوہر کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ عبد الباسط، سید بلال شاہ، معیز حیدر، الفت علی اور عمران خان کو احتساب جج امجد ضیاء صدیقی کے روبرو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث ہیں اور بعض کے اکاؤنٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے۔ بعض ملزمان کے نام پر مرکزی ملزم قیصر اقبال اور دیگر نے اثاثے بنائے ہیں۔

جسمانی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان کرپشن سیکنڈل، ملزم کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد

اپرکوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کئے گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10،10 کروڑ روپے برآمد کیے ۔

اس سے قبل ان کے گھر سے ایک ارب 60 کروڑ روپے برآمد کئے گئے تھے۔ رقم رنگ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی جس کی نشاندہی ان کی گرفتار اہلیہ نے کی تھی۔

نیب کے مطابق قیصر اقبال سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں اگست 2013 سے بطور کلرک اور بعد میں ہیڈ کلرک تعینات رہے۔

اس دوران انہوں نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کر کے سرکاری خزانے سے رقم غیر قانونی طور پر نکالنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

Scroll to Top