پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں ۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں ، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نو منئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیاگیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیاگیا ہے شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت کو کہا ہے کہ تھوڑا خاموش ہوجائیں۔ مگر وہ خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔
