خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے زبردست خوشخبری، پشاور سے چارسدہ، مردان اور نوشہرہ تک ٹرین چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل

Pakistan SCO Summit 2026

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان جعفر ایکسپریس کی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل

ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کی آمد و رفت آج سے 13 نومبر تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو یقین دلایا ہے کہ سروس کی معطلی کے دوران مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کے مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی

دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق روانہ اور پہنچے گی، اور اس سروس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنے شیڈول کے مطابق رہیں اور ریلوے کی جانب سے جاری کی جانے والی اپڈیٹس کو ملاحظہ کریں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top