سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہم ملاقات ریاض میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر گفتگو کی گئی، جبکہ روس یوکرین جنگ کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی امن کی بحالی کے لیے اہم اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں ٹرمپ کی دھمکی،مصر میں27فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ایک ایسا انتظام قائم کرنے کی اہمیت پر بات کی جو خطے کی سلامتی کو فروغ دے اور امن قائم کرنے میں معاون ثابت ہو۔
یہ ملاقات سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔