جنید اکبر خان کا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کو مضبوط گڑھ بنانے کا عزم

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس صدر جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پارٹی کے صوبائی تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی، جہاں تنظیمی امور اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ نے صوبے میں پی ٹی آئی کو مزید مستحکم اور منظم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنید اکبر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی بانی عمران خان کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کرے گی اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں‘ جنید اکبر

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی عمران خان حکم دیں گے، خیبرپختونخوا فرنٹ فٹ سے قیادت کرے گا اور پارٹی کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

جنید اکبر خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے، جہاں پارٹی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

Scroll to Top