سب سے پہلے پاکستان اور سیاست بعد میں ہونی چاہیے،شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان اور سیاست بعد میں ہونی چاہیے۔

سینٹ جوزف کنوینٹ اسکول اینڈ کالج کوہاٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیع جان نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی طالبات کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای کے ویزوں کا مسئلہ،اسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہاکہ اس طرح ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ و طالبات کے میڈیکل کالجز کے تمام تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی جو تعلیم دوست پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔

صوبے میں گرین انرجی کے فروغ کے حوالے سے شفیع جان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سکولوں اور ہسپتالوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر انرجی پر منتقل کرنے جارہی ہے۔ جس سے ان اداروں کو لوڈشیڈنگ کے مسائل سے نجات ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دیدی

تقریب میں معاونِ خصوصی شفیع جان نے سینٹ جوزف کنوینٹ اسکول اینڈ کالج کوہاٹ میں سولر سسٹم لگانے کا بھی اعلان کیا۔

شفیع جان نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پورضمنی انتخابات ،تیمور سلیم جھگڑا نے بڑا دعوی کرلیا

انہوں نے کہا کہ عوام نے جس طرح عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔پی ٹی آئی کی کامیابی میں ماؤں اور بہنوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ تعلیمی شعبے میں خدمات پر معاونِ خصوصی نے سینٹ جوزف کنوینٹ اسکول اینڈ کالج کوہاٹ کے کردار کو سراہا اور اسے ایک مثالی تعلیمی ادارہ قرار دیا۔

Scroll to Top