نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے ویزوں کا ایشو بہت بار اٹھایا ہے ،وہاں سب سے زیادہ پاکستانی جرائم میں ملوث ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یو اے ای نے ہمارے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا ہے، سعودی عرب میں عمرہ کے نام پر بھیک مانگنے جاتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پراکسی کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان ہوا میں الزام نہیں لگا رہا، عالمی سطح پر تمام شواہد فراہم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت ، ملائیشیا کے قاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پراکسی وار بند کردے، افغانستان میں پراکیسز کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں ہے، پراکسی وار کا کھیل بھارت اور کسی کے لیے اچھا نہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ صدق دل سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا، دہشت گردوں کا کوئی مذہب، اخلاق، شہریت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا طویل عرصے سے دہشت گردی، جنگوں اور ریاستی بے توجہی کا شکار رہا ہے،اسد قیصر
قبل ازیں اسلام آباد میں منعقدہ عالمی مقابلہ قرأت سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ روحانی اجتماع قرآن حکیم کی تلاوت اور قرآن فہمی کے فروغ کے ساتھ دنیا بھر کے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے اور امت مسلمہ کے اتحاد کی جانب اہم قدم ہے۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ مقابلہ 24 سے 27 تاریخ تک جاری رہا اور اس میں پہلی، دوسری، تیسری اور تین خصوصی کیٹیگریز میں گرانڈ انعامات دیے گئے۔
انہوں نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مذہبی ہم آہنگی، قرآنی فہم اور امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی حکومتی کاوشوں کو سراہا اور وزارتِ مذہبی امور کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔





