خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پیش آیا، جہاں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار، معمور کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں نوشہرہ پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش جاں بحق، دیگر فرار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ واقعہ پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں پر بڑھتے ہوئے خطرات کی عکاسی کرتا ہے، اور حکام نے مزید حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ ایسی وارداتوں کا تدارک کیا جا سکے۔