ایبٹ آباد گلیات میں سرد ہوائیں، بجلی کی فراہمی معطل، مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا

ایبٹ آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نتھیاکلی اور ایوبیہ میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان موسمی تبدیلیوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،

سرد ہوائیں شہریوں کو مزید پریشان کر رہی ہیں۔ ایبٹ آباد گلیات کے متعدد دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور سردی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے گرم پانی اور دیگر ضروریات کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

گلیات کے مختلف رابطہ سڑکیں برفباری کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں، جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ خاص طور پر گلیات میں سیاحتی مقامات پر پہنچنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ان علاقوں کی سڑکوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پھنس رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کالام میں برفباری: پہاڑوں پر سفید چادر کا راج، لاہور میں بارش کی پیشگوئی

مقامی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کی جا سکے اور سڑکوں کو کھولنے کے لیے مشینری بھی روانہ کی گئی ہے۔

Scroll to Top