بانی چیئرمین کا طبی معائنہ،پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ذریعے طبعی معائنے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے ذریعے دائرکی ہے جبکہ درخواست میں حکومت پنجاب کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے اورانہیں بہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس معاملے میں فوری فیصلہ دے تاکہ عمران خان کومناسب طبی سہولیات حاصل ہوں اورکسی قسم کے سیاسی دباؤ یا غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ خان کی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خانم کی ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید ہوگئی ہے۔

ملاقات کے بعد عظمیٰ خانم نے بتایا کہ عمران خان خیریت سے ہیں اور ان کی صحت تسلی بخش ہےتاہم انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ عمران خان کو طویل عرصے سے تنہائی میں رکھا گیا ہے اور مسلسل ذہنی دباؤ میں رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کارکنان نےپشاور اسلام آباد موٹروے بند کردی،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
عظمیٰ خانم نے بتایا کہ عمران خان نے شکایت کی کہ گزشتہ چار ہفتوں سے انہیں کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک چھوٹے کمرے میں مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

ان کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ وہ مشکلات کے باوجود فرنٹ فٹ پر کھڑے ہیں۔

Scroll to Top