ڈاکٹر وردہ کیس میں اہم پیش رفت

حمد اللہ

ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کی ہے، گرفتار ملزم پرویز نے اقبال جرم کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی دوبارہ حوالگی کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے اور انوسٹیگیشن آفیسر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کی نوعیت کے پیش نظر ملزمان کی کسٹڈی برقرار رکھی جائے۔

تفتیشی ٹیم نے ماسٹر پلانر ردہ جدون کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا، 10 رسیدیں اور آلہ قتل یعنی وہ رسی بھی برآمد کر لی ہے جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے کے چیک بھی حاصل کیے گئے۔

انوسٹیگیشن افسران نے ملزمان سے جائے وقوعہ، پلاننگ کے مقامات اور دیگر تمام قانونی لوازمات کی نشاندہی مکمل کر لی ہے۔

ابتدائی پلاننگ وحید بلا کے گھر میں ہوئی، جس میں وحید بلا، ردہ جدون اور ندیم شامل تھے۔ دوسری مرتبہ منصوبہ بندی وحید بلا کی دوکان پر ہوئی، جبکہ تیسری اور حتمی پلاننگ شیخ ڈھیری کے مقام پر شمعریز، ندیم اور پرویز کے ذریعے مکمل کی گئی۔

تفتیشی ٹیم نے تمام ثبوت اور گواہان عدالت میں پیش کر دیے ہیں۔

Scroll to Top