خیبرپختونخوا، تعلیمی اداروں کے اسٹڈی ٹورز پر پابندی عائد

سلمان یوسف زئی

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے سٹڈی ٹورز اور پکنک پر پابندی عائد کردی۔

اس حوالے ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: اعلیٰ تعلیم میں خواتین کی شرکت 45 فیصد تک پہنچ چکی ہے: وزیرتعلیم

نوٹیفکیشن میں تمام ضلعی افسران اور پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اداروں میں اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

کے پی کے محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق یہ اقدام طلباء کی حفاظت اور دیگر انتظامی امور کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔

Scroll to Top