جنوبی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما قتل

ڈیرہ اسماعیل خان : جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ’ملک‘ جاں بحق ہوگیا۔

 مقتول قبائلی رہنما کو علاقے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق قبائلی رہنما اور صدارتی ایوارڈ یافتہ عبدالخالق وزیر  العمروف ’ملک‘ کو نامعلوم افراد نے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اعظم ورسک میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالخالق زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں وانا وزیرستان کے اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حملہ آور موقع واردات سے فراد ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس سے قبل بھی مقتول کے خاندان کے تین دیگر افراد بھی اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں جان بھی بازی ہار چکے ہیں۔

Scroll to Top