چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے میں بارش کا امکان

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے میں بارش کا امکان

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کرانے کیلئے تیار ہے اور شائقین بھی پُرجوش ہیں۔

البتہ دبئی میں آج کل روزانہ رات میں خنک ہوا چل پڑتی ہے، یہاں منگل 18 فروری کو بارش ہوئی تھی جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلادیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔

دبئی کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلادیش اور بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔

البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔

دبئی کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کے لیے ہوگی جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔

دبئی میں دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

Scroll to Top