محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
گلگت، سکردو، دیامیر، غذر، استور اور شگر میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسی طرح گھانچے، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور گرد و نواح میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے کی سائبرفراڈکے سخت کارروائی،لاکھوں سمز بلاک
مری اور گلیات میں بھی محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مسافروں کو موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔





