اے این پی لندن زون کا باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی پر کانفرنس کےانعقاد کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) انگلینڈ کے لندن زون نے 18 جنوری کو خان عبدالغفار خان (باچا خان) اور خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر  کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی نے برطانیہ میں مقیم تمام پاکستانیوں سے خصوصی شرکت کی اپیل کی ہے۔

تقریب لندن کے علاقے الفرڈ میں منعقد ہوگی۔

اے این پی لندن زون کے جنرل سیکرٹری عدیل الرحمن نے تقریب کے حوالے سے بتایا ہےکہ تقریب کا مقصد دو عظیم پشتون قائدین کی قربانیوں اور جمہوری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان بابا اور ولی خان بابا کا ورثہ ہمیں سکھاتا ہے کہ سیاست کا محور عوام کی خدمت، غیرمتشدد مزاحمت اور آئینی جمہوریت ہونا چاہیے۔

بیان میں بتایا گیا کہ کانفرنس میں علمی و سیاسی شخصیات دونوں قائدین کی زندگی جدوجہد پر روشنی ڈالینگے ۔

عدیل الرحمن نے پاکستان کی موجودہ صوبائی حکومت پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامے سرکاری وسائل کا استعمال بند کرکے انکو پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کی تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل پر خرچ کیے جائیں۔ آج صوبے میں بجلی کے بل، بے روزگاری اور دہشت گردی کے اثرات عوام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔

Scroll to Top