اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے موسم کے بارے میں پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند زیادہ چھائی رہی۔

رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 14، سکردو منفی 13، استور، گوپس منفی 10، ہنزہ، گلگت منفی08 ، قلات، بگروٹ منفی 06 اوردیر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری، کوئٹہ منفی 3، مری منفی 1، لاہور 3، کراچی 9، پشاور 1 اور مظفرآباد 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top