پاکستان میں کاروباری استعمال کے لیے وی پی این لائسنس سروس کا آغاز

پاکستان کی حکومت نے کاروباری افراد کے لیے وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کے قانونی استعمال کو ممکن بنانے کے لیے لائسنس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس اقدام کے تحت دو کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کیے ہیں، جس سے کاروباری اداروں کو قانونی طور پر وی پی این استعمال کرنے کی سہولت ملے گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ قدم ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

پی ٹی اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اداروں کو ذمہ داری کے ساتھ کنیکٹیویٹی کی معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان اپنے انٹرنیٹ نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے 26.5 ٹی بی فی سیکنڈ کیبل کنیکٹیویٹی منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں صوبائی کابینہ کا اجلاس: رمضان و عید پیکیج سمیت اہم منصوبوں کی منظوری

دریں اثنا، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ ملک میں سائبر حملوں کی نئی مہم شروع ہو چکی ہے، جس میں براؤزر ایکسٹینشنز کے ذریعے ذاتی معلومات اور کوائف چوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Scroll to Top