گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی اپیل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ایک خط میں حکومت سے درخواست کی کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کے لیے نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام ان کے نام پر رکھا جائے۔

یاد رہے کہ 2007 میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد، سابق وزیراعظم پاکستان نے 21 جون 2008 کو اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام “بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ” رکھا تھا، لیکن 2018 میں ایوی ایشن ڈویژن نے نئے ایئرپورٹ کا نام “نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ” رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر عظیم رہنماؤں کے ناموں کی شناخت کی مثالیں موجود ہیں، جیسے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور، اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دہلی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو سراہا جائے اور ان کے نام پر اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام واپس رکھا جائے۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ان کی خدمات کو یاد رکھنے اور ان کی عزت افزائی کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام ان کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔

Scroll to Top