خیبرپختونخوا میں ای ٹرانسفر کے تحت اساتذہ کی تعیناتیاں اور تبادلے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ اور پرنسپلز کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس مرحلے میں مجموعی طور پر 204 مرد و خواتین پرنسپلز کو نئی تعیناتی دی گئی ہے، جن میں 183 ایس ایس ٹی مردانہ اور گریڈ 18 اور 19 کی 21 خواتین پرنسپلز شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق تبادلوں میں شامل مردانہ ایس ایس ٹیز میں علاؤالدین کو جی ایچ ایس ماشوخیل پشاور، محمد حسن شاہ کو جی ایچ ایس اضاخیل پشاور، اختر علی کو جی ایچ ایس سوڑیزئی بالا پشاور، معراج الملک کو جی ایم ایس یوسف خیل پشاور، اور حیدر امان شاہ کو جی ایچ ایس حاجی محمد نور کلے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

اسی طرح اشتیاق احمد کو جی ایچ ایس نکبند پشاور، امین الرحمان کو جی ایچ ایس ایس گلبیلہ پشاور، زاور حسین کو جی سی ایم ایچ ایس مردان، اسد مدنی کو جی ایچ ایس شاملئی بٹگرام، سید عاطف جمال کو جی ایچ ایس سرخابی مردان، ابرار احمد کو جی ایچ ایس ایس المرکز اسلامی سادات حافظ خیل گوری والا بنوں، الطاف حسین کو جی ایچ ایس کوغزی چترال لوئر، سردار ولی کو جی ایچ ایس بریر چترال، اور امتیاز الدین کو جی ایچ ایس ریچ چترال تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تقرری اور تبادلے

اعلامیے میں گریڈ 18 اور 19 کی خواتین پرنسپلز کے تبادلوں کی تفصیل بھی شامل ہے، جس کے مطابق ثمینہ ناز کو جی جی ایچ ایس ایس مندنی چارسدہ، جنت بی بی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس شاہ ڈھنڈ بابا مردان، سیدہ معصومہ زادی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس مٹہ پلانگزئی چارسدہ، سلیمہ کو پرنسپل جی جی سی ایم ایچ ایس ایس کاٹلنگ مردان اور خدو ایاز کو پرنسپل جی جی ایچ ایس شیرگڑھ مردان میں تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت یہ تبادلے شفافیت اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے تحت کیے گئے ہیں، تاکہ اساتذہ کی استعداد اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں بہتری آئے۔

Scroll to Top