ملاقاتیں اور مذاکرات تب ہی ممکن جب اپوزیشن وزیر اعظم کی آفر قبول کرے ، رانا ثناء

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن مذاکرات شروع کرنا چاہتی ہے تو پہلے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقاتیں کرائی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے بغیر مذاکرات کا آغاز ممکن نہیں، اور انہوں نے اپوزیشن کو کئی بار مذاکرات کے لیے بیٹھنے کی پیشکش کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان نہیں چل سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان رابطہ نہیں ہوا۔

رانا ثناءاللہ نے ایم کیو ایم کی جانب سے شکایت کے حوالے سے کہا کہ جن ملاقاتوں میں وہ موجود تھے، ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

تاہم اگر کسی کو محسوس ہوا کہ مشاورت میں کمی رہ گئی، تو حکومت اس پر نظرثانی کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: بینک میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ قتل، ملزمان فرار

انہوں نے کراچی کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کو اس واقعے پر دکھ ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام ذمہ داری سے کام کر رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے اپوزیشن سے دوبارہ درخواست کی کہ وہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرے تاکہ ملک میں سیاسی صورتحال بہتر ہو سکے اور ایوان کے اندر کام کی روانی برقرار رہے۔

Scroll to Top