لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اہم میچ آج انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے فیصلہ کن ہے، اور دونوں ٹیموں نے اپنے آخری پریکٹس سیشنز میں بھرپور تیاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپئینز ٹرافی،بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ تاخیر کا شکار
انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں تاکہ کسی بھی قسم کی جیت کی پوزیشن میں آنے کے لیے تیار رہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم کی نظر سیمی فائنل کی طرف ہے، لیکن افغانستان کے خلاف یہ میچ ان کے لیے چیلنج بھی ہے۔