پاکستانیوں کے لیے آسٹریلیا میں روزگار کا سنہری موقع،نیا ویزا پروگرام جاری

آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش حاصل کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کیا ہے اور اس سلسلے میں ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ای این ایس) ویزا متعارف کروا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سب کلاس 186 کے تحت درخواست دینے کا عمل جاری ہے، اور اس ویزا کے ذریعے وہ غیر ملکی افراد جو کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے نامزد ہوں، آسٹریلیا میں مستقل طور پر کام اور رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔

امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویزا آسٹریلیا کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں مختلف شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ کامیاب امیدوار نہ صرف ملازمت کر سکتے ہیں بلکہ انہیں مستقل رہائش، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کو متعلقہ شعبے میں مہارت، مناسب تجربہ، انگریزی زبان میں عبور، صحت اور کردار سے متعلق تمام شرائط پوری کرنا لازمی ہیں۔ علاوہ ازیں، درخواست دہندہ کی نامزدگی کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے ہونی چاہیے۔

امیگریشن حکام نے بتایا کہ یہ ویزا پاکستانی ہنرمند کارکنوں، پروفیشنلز اور تجربہ کار افراد کے لیے سنہری موقع ہے تاکہ وہ آسٹریلیا میں اپنا مستقبل مستحکم کر سکیں۔ مزید معلومات کے لیے آسٹریلین ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز کی ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے۔

ویب سائیٹ لنک یہاں ہے 

Scroll to Top