جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ رات ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی اور دل کے عارضے کی تشخیص کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کا عشائیہ،مولانا فضل الرحمن سے علی امین گنڈاپورکی ملاقات،گلے لگا لیا
اسپتال ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان، کامران مرتضیٰ اور دیگر مرکزی قائدین نے اسپتال جا کر مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی طبیعت میں قدرے بہتری آئی ہے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور مسلسل طبی نگرانی میں رکھنے کی ہدایت دی ہے۔





