پشاور: الخدمت فاؤنڈیشن کا “آسان نکاح پروگرام”، 50 غریب خواتین میں جہیز کا سامان تقسیم

پشاور: الخدمت فاؤنڈیشن نے “آسان نکاح پروگرام” کے تحت 50 غریب و نادار خواتین میں جہیز کا سامان تقسیم کیا۔

اس پروگرام کا مقصد غریب خاندانوں کی بچیوں کی شادی کی راہ ہموار کرنا تھا تاکہ وہ بروقت اور آسانی سے اپنے ازدواجی سفر کا آغاز کرسکیں۔ تقسیم کردہ سامان میں ضرورت کی تمام چیزیں شامل تھیں،

جن میں کچن کے سامان، بیڈ شیٹس، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں جو کہ خواتین کے لیے شادی کے بعد زندگی کے ابتدائی مراحل کو آسان بناتی ہیں۔

اس موقع پر، الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے کہا کہ یہ پروگرام غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ معاشرتی دباؤ سے بچ سکیں اور اپنی بچیوں کی شادیاں عزت سے کروا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں رمضان المبارک کے دوران پشاور ہائیکورٹ کے اوقات کار تبدیل

پروگرام میں شریک خواتین نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات تمام صاحب حیثیت افراد کو اٹھانے چاہییں تاکہ غریب بچیوں کی شادیاں بروقت اور بغیر کسی مالی پریشانی کے ہو سکیں۔

ایک خاتون نے کہا، “ہماری حالت بہت غریب تھی اور ہمیں اپنے بیٹیوں کے لیے جہیز کی جمع پونجی کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی،

الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ قدم ہمارے لیے اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔” اس پروگرام سے نہ صرف بچیوں کی شادیوں کا مسئلہ حل ہوا بلکہ غریب خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Scroll to Top