گلیات: کالا بن کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تین سکول کی طالبات جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق، گلگت کے بسین تھانے کے قریب سکول کی بچیاں سڑک کراس کر رہی تھیں کہ ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئیں۔ زخمی بچیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
حادثے کے بعد، علاقے میں مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اور اس سانحے نے پورے علاقے کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں پشاور: ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بی آر ٹی منصوبے میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز
دریں اثنا، شانگلہ میں بھی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شانگلہ کی تحصیل الپوری گاؤں کے علاقے اشاڑو کے مقام پر پیش آیا، جہاں جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔