انتظار ختم ہونیوالا ہے! ٹی20 ورلڈکپ،پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ کب متوقع؟ تاریخ سامنے آ گئی

انتظار ختم ہونیوالا ہے! ٹی20 ورلڈکپ،پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ کب متوقع؟ تاریخ سامنے آ گئی

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 اپنے گروپ مرحلے کے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور شائقین اب سپر ایٹ مرحلے کے لیے ہونے والے میچز کے منتظر ہیں۔ ایونٹ کے فارمیٹ کے مطابق، گروپ مرحلے میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی، اور ہر سپر ایٹ گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔

گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستان کے لیے مایوس کن رہا، جہاں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان کے لیے اب سپر ایٹ میں رسائی کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں لازمی فتح ضروری ہے۔

تاہم فارمیٹ کے مطابق، پاکستان اور بھارت ایک ہی سپر ایٹ گروپ میں نہیں آ سکتے۔ دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جہاں پاکستان اور بھارت کا ممکنہ مقابلہ ہو سکتا ہے۔ سیمی فائنل کا شیڈول اس طرح ہے:

پہلا سیمی فائنل: 4 مارچ
دوسرا سیمی فائنل: 5 مارچ
فائنل: 8 مارچ

سیمی فائنل میں گروپ 1 کی ونر ٹیم گروپ 2 کی رنر اپ ٹیم سے اور گروپ 1 کی رنر اپ ٹیم گروپ 2 کی ونر ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔ اس ترتیب کے مطابق، پاکستان اور بھارت صرف ناک آؤٹ مرحلے میں، یعنی سیمی فائنل یا فائنل میں، آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

شائقین اب اس تاریخی مقابلے کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں کرکٹ کے سب سے بڑے روایتی حریف، پاکستان اور بھارت، ممکنہ طور پر ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔

Scroll to Top