انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا نے صوبے میں پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کو اب صوابی کا نیا ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی کوآرڈینیشن پشاور محمد خالد کو ڈی پی او باجوڑ تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے 140 ارب سے زائد کے 42 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
اسی طرح ڈی پی او ڈی آئی خان سجاد احمد صاحبزادہ اور اے آئی جی لاجسٹک محمد ایاز کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں سے ان کی مزید تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
محکمہ پولیس کے مطابق یہ تمام تبادلے عوامی مفاد اور انتظامی ضرورت کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔





