محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

            ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

            پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔ لہذا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Scroll to Top