یوٹیوبر رجب بٹ ایک اور تنازعے کی زد میں آگئے

مشہور یوٹیوبر اور متنازع ڈیجیٹل سلیبریٹی رجب بٹ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

اپنی فیملی ولاگنگ کے لیے مشہور رجب بٹ کے خاندان پر اس بار بچوں سے مشقت کرانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہےجس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رجب بٹ کا خاندان، جو عام طور پر ان کے ہر فیصلے اور قانونی و ذاتی مسائل میں ان کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے، اس بار عوامی غصے کا نشانہ بن رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو میں بچوں سے کام کروانے کے مناظر سامنے آنے پر صارفین نے اسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کچے کے سب سے بڑے ڈکیت نے ہتھیار ڈال دیے

انٹرنیٹ صارفین نے اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ کی فیملی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ “عوام ایسے جاہلوں کو فالو کرتی ہے جو کھلے عام بچوں کی محنت اور مشقت کو فروغ دے رہے ہیں۔”

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے رجب بٹ اور ان کے اہل خانہ پر تنقید کا سلسلہ تھم نہ سکا، اور صارفین مطالبہ کر رہے ہیں کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایسے مواد پر ایکشن لیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قوانین کے تحت بچوں سے مشقت کرانا ایک جرم ہے اور عوامی سطح پر بھی اسے انتہائی ناپسندیدہ نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Scroll to Top