بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تباہ، پائلٹ محفوظ

بھارت کے فوجی پروگرام کے لیے تشویشناک خبر، ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران ایئر بیس میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا۔

بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق یہ حادثہ انڈین ایئر فورس کے لیے ایک نیا جھٹکا ہے، جس کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ وقت میں ان کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ دو سال کے دوران تیجس طیاروں کا تیسرا حادثہ ہے۔ پہلا طیارہ 2024 میں راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران تباہ ہوا، جبکہ دوسرا گزشتہ سال دبئی ایئر شو کے دوران زمین بوس ہوگیا تھا

تجزیہ کاروں کے مطابق مسلسل حادثات بھارت کے لڑاکا طیاروں کے پروگرام کے لیے تشویش کا باعث ہیں اور اس پر سخت حفاظتی اور تکنیکی جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top