کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو کینیڈا اس کا سخت جواب دے گا۔
اس وارننگ کا پس منظر اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔
کینیڈا نے اپنے سرحدی سیکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے اور فینٹانائل منشیات کی اسمگلنگ کو محدود کیا جا سکے۔
وزیرِ اعظم ٹروڈو نے کہا کہ اگرچہ فینٹانائل منشیات کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ کینیڈا سے امریکہ پہنچ رہا ہے، مگر کینیڈا نے اس مسئلے کو مزید کم کرنے کے لیے اپنی سرحدی نگرانی کو سخت کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں یوکرین جیت نہیں رہا، امریکی امداد نہ ہوتی تو جنگ دو ہفتے میں ختم ہو جاتی, ٹرمپ کی زیلنسکی پر تنقید
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے کینیڈا پر یہ ٹیرف نافذ کیے تو کینیڈا بھی جوابی اقتصادی اقدامات کرے گا۔
ماہرین کے مطابق، اس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں اور دونوں معیشتوں میں تجارتی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔