رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4ہزار 340 قیدیوں کو رہا کیاجارہاہے ۔
اس اقدام کا مقصد ماہ مقدس کے دوران لوگوں کو خوشیاں پہنچا نا ہے ۔قیدیوں کی سزائوں میں معافی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر ، وزیراعظم اور مختلف رہنمائوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔
رہا کیے جانیوالے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے ۔