آئی فون 18 اور آئی فون فولڈ کب لانچ ہوں گے؟

ٹیکنالوجی شائقین کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، رپورٹس کے مطابق Apple Inc. رواں سال ستمبر میں اپنی نئی فلیگ شپ سیریز iPhone 18 Proکے ساتھ پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کرا سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ کمپنی اس بار اپنی روایتی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پہلے صرف پرو ماڈلز لانچ کرے گی جبکہ بیس ماڈلز کی رونمائی اگلے سال تک مؤخر کی جا سکتی ہے۔ تاہم اب تازہ رپورٹ سے عندیہ ملا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون کو بھی پرو لائن اپ کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم Weiboپر جاری ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کا ڈسپلے جولائی میں بڑے پیمانے پر پروڈکشن کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

یہ پیش رفت اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ یہی ٹائم لائن iPhone 18 Pro Max اور آئی فون 18 پرو کے ڈسپلے کی تیاری سے مطابقت رکھتی ہے۔

ایپل کے روایتی پروڈکٹ سائیکل کے مطابق اگر جولائی میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہو جائے تو ستمبر کے اوائل میں باضابطہ لانچ ممکن ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 17E: انٹری لیول مگر طاقتور، شائقین کے لیے خوشخبری

اسی بنیاد پر ماہرین کا خیال ہے کہ کمپنی اس سال نہ صرف آئی فون 18 پرو سیریز بلکہ اپنا پہلا فولڈ ایبل فلیگ شپ ڈیوائس بھی ایک ہی اسٹیج پر متعارف کرا سکتی ہے۔

اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ ایپل کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہوگا، کیونکہ فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں کمپنی کی باضابطہ انٹری ٹیک انڈسٹری میں مسابقت کو مزید تیز کر سکتی ہے۔

Scroll to Top