وفاقی محتسب کی مداخلت سے شہری کا حق بحال، 30 ہزار روپے کا ریلیف

پشاور: پشاور کے رہائشی عامر گلاب کو وفاقی محتسب کی بروقت مداخلت کے نتیجے میں گیس کے زائد بقایاجات کی مد میں 30 ہزار روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔

شہری نے گیس بل میں اضافی چارجز کے خلاف شکایت وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس پشاور میں درج کروائی تھی۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی تحقیقات کی سربراہی ایڈوائزر مشتاق جدون نے کی، جبکہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ڈپٹی ایڈوائزر محمد عالمزیب نے انجام دی۔

ان کی جانب سے شکایت کی تصدیق اور تفصیلی انکوائری کے بعد متعلقہ گیس کمپنی کو ہدایات جاری کی گئیں۔ کمپنی کی جانب سے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے عامر گلاب کے بل سے 30 ہزار روپے کی رقم منہا کر دی گئی۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور نے عوام کو واضح پیغام دیا ہے کہ وفاقی اداروں کے خلاف بدانتظامی کی شکایات کا ازالہ فوری اور بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ شہری اپنی شکایات دفتر میں بذریعہ حاضری یا سرکاری واٹس ایپ نمبر 03108147713 کے ذریعے بھی درج کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 18 اور آئی فون فولڈ کب لانچ ہوں گے؟

یہ اقدام وفاقی محتسب کی عوام دوست پالیسی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی عکاسی کرتا ہے، جو بدانتظامی اور زائد چارجز کے خلاف عوامی اعتماد کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

Scroll to Top