شعبہ بازارسپیئر پارٹس مارکیٹ میں گاہکوں کی کمی ، کاروبار ماند پڑنے لگا

شعبہ بازارسپیئر پارٹس مارکیٹ میں گاہکوں کی کمی ، کاروبار ماند پڑنے لگا

پشاور : شعبہ بازار میں گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی مشہور مارکیٹ ہے ۔یہاں پر دکانداروں نے افغان بارڈر اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

تفصلات کے مطابق جس کی وجہ سے کاروبار پر بُرا اثرپڑا ہے ۔اور ایسے کاروباری حضرات بھی ہے جنہوں نے یہاں سے اپنے کاروبار کو دوسرے صوبوں میں منتقل کردیا اگرمہنگائی اور حالات ایسی طرح رہے گا

تو خدشہ ہے کہ باقی تاجر بھی اس مارکیٹ کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائینگے ۔یہاں گاڑی کے انجن سے لیکر نٹ بولٹ تک ہر قسم کے پرزے دستیاب ہیں ۔ رپورٹر کیساتھ بات کرتے ہوئے تاجر نے کہا کہ شعبہ بازار میں ہر قسم گاڑیوں کے سپیئرپارٹس دستیاب ہے ۔ٹیکس زیادہ ہونے کے باعث کاروبار متاثر ہوا ہے ۔

صرف افغانستان سے ہی نہیں بلکہ دوسری ممالک سے جو سامان آتا تھا ٹیکس کی وجہ سے بہت مہنگا پڑ رہا ہے ۔سید ماجد علی شاہ اولڈ سپیئر پارٹس ڈیلر ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ یہ بہت پرانا بازار ہے پہلے اسمیں بڑی گاڑیوں کا سپیئر پارٹس ہوتا تھا بعد میں چھوٹی گاڑیوں کا سپیئرپارٹی بھی آگیا ۔باہر ممالک سے کنٹینر کے ذریعے سپیئر پارٹس آتے تھے ۔افغان بارڈر کے تقریباً 10 سال ہوگئے بارڈر بند ہے (بارڈر مینجمنٹ )کی وجہ سے پہلے سپیئر پارٹس کے کنٹینر ڈائریکٹ ادھرآتے تھے

اور اب سپیئر پارٹس کے کنٹینر راولپنڈی میں آتے ہیں اور پھر سارے ملک کے مختلف ضلعوں میں جاتا ہے ۔ہم ایف بی آر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پشاور میں بھی کنٹینر بحال کریں

۔ تاجر عدیل خان نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمارا کاروبار اچھا تھا اور بارڈر مینجمنٹ ، ٹیکس کی وجہ سے متاثرہوا ہے ۔

Scroll to Top