ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے سوگ اور شدید تناؤ کے دوران، ایرانی دارالحکومت تہران ایک بار پھر زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا ہے۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق، شہر کے مختلف حصوں، بالخصوص شمال اور وسطی علاقوں میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔
ایرانی حکام اور عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران کے گرد و نواح میں نصب فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
The Iranian Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) killed more than 1,000 Americans over the past 47 years. Yesterday, a large-scale U.S. strike cut off the head of the snake. America has the most powerful military on earth, and the IRGC no longer has a headquarters. pic.twitter.com/WdpN7JBECr
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 1, 2026
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حملوں میں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز پر بھی بمباری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے خلیج میں حالات کو پرامن بنانے کی آمادگی ظاہر کی، عمان کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پاسداران انقلاب کے ایئرفورس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی ایران میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر بھی نئے حملے کیے گئے۔
ایرانی حکام اور میڈیا نے نئے حملوں کے والے سے فی الحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔





