علیم ڈار پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

عالمی شہرت یافتہ سابق امپائر علیم ڈار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

علیم ڈار کو 11 اکتوبر 2024 کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھاتاہم حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

علیم ڈار کے استعفے کے بعد اب سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق باقی رہ گئے ہیں جو ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔ ان کے ساتھ ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، تاہم ان کے پاس ووٹ دینے کا حق نہیں ہے۔

عثمان ہاشمی کا بنیادی کام کھلاڑیوں کی کارکردگی اور اعداد و شمار پر سلیکٹرز کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ میرٹ پر فیصلے کیے جا سکیں۔

Scroll to Top