انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل

انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل

شاہد جان 

چیف آرگنائزر انصاف لائرز فورم انتظار پنجوتھہ نے علی زمان ایڈوکیٹ کی بطور صدر انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا تقرری کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی مشاورت سے انصاف لائرز فورم کی نئی صوبائی کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔

نئی کابینہ میں اہم عہدوں پر تقرریاں کی گئی ہیں جن میں ایڈوکیٹ علی زمان کو انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ وقاص رضا خان کو جنرل سیکرٹری، سیف الرحمان خٹک کو سینئر نائب صدر اور عدنان علی ایڈوکیٹ کو سینئر نائب صدر کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top