قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے چیمپینز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد بھارت ٹیم کو بڑا چیلنج دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہندوستانیوںکو اپنی ٹیم پر اتنا ہی گھمنڈ ہے اور کہہ رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہترٹیم ہے تو 10 ٹیسٹ ،10 ونڈے اور 10 ٹی 20 میچز کھلیں ، پھر ثابت ہوجائیگا؟
ثقلین مشتاق نے اس بات کا بھی اعتراف کرلیا کہ قومی ٹیم میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے لیکن یہ ایسی چیز نہیں جنہیں درست نہ کیاجاسکے اگر ہم اپنی تیاری کو بہتر کریں اور بھارت جیسی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اختلافات کو الگ رکھیں تو واقعی بھارٹ ٹیم کے پاس اچھے کرکٹرز موجود ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں