سلمان یوسفزئی
پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے رمضان المبارک کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 10 مارچ 2026 سے عیدالفطر تک تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز لینے کا اعلان کردیا ہے۔
یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس اینڈ ایڈمیشنز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے تمام ذیلی اور ملحقہ اداروں اور کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 مارچ 2026 سے عیدالفطر تک طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا انتظام کریں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ نے فیول کنزرویشن اور رسپانسبل گورننس انیشی ایٹو کی منظوری دے دی
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ آن لائن تدریس کے باوجود امتحانات اور کلینیکل سرگرمیاں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔





