غیر ملکی قوتوں کی مداخلت امن کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہیں، طارق وحید

  پاکستان دشمن قوتیں پاراچنار میں امن کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہیں، مقامی قیادت اور اداروں کو متحد ہو کر کا کرنے کی ضرورت ہے،طارق وحید
پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار طارق وحید نے حالیہ پختون پوڈکاسٹ میں پاراچنار کی موجودہ بدامنی اور امن کی بحالی میں رکاوٹوں پر اہم خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں امن کی کوششوں کو بیرونی دشمن قوتوں کی مداخلت کی وجہ سے ناکامی کا سامنا ہے، جو نہیں چاہتیں کہ اس علاقے میں امن قائم ہو۔ طارق وحید کے مطابق، پاکستان کی داخلی امن و امان کی کوششیں مسلسل بیرونی سازشوں کا شکار ہو رہی ہیں، اور اس کے حل کے لیے پاکستان کے تمام اداروں اور مقامی قیادت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان میں جب بھی امن قائم کرنے کی کوشش کی گئی، ملکی دشمن عناصر نے اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے اور خاص طور پر خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں دہشت گردی اور بدامنی کو بڑھاوا دیا ہے۔ طارق وحید کے مطابق، یہ تمام کوششیں پاکستان کی داخلی امن و امان کے لیے بڑی سنگین چیلنجز ہیں، جس کا سدباب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ طارق وحید نے اس بات پر زور دیا کہ پاراچنار میں امن کی بحالی کے لیے مقامی قیادت اور پاکستان کے تمام اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، تاکہ دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ یہ انکشافات نہ صرف پاراچنار کی موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اس بات کا اشارہ بھی دیتے ہیں کہ پاکستان کی امن کوششوں کے لیے مزید یکجہتی اور عزم کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top