وزیر اعلیٰ گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات، تجارت کی بحالی پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث دونوں ممالک کے تاجروں اور عام لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیل سے بات چیت کی۔

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ سرحد کی بندش سے نہ صرف تجارت متاثر ہو رہی ہے بلکہ عوامی نقل و حرکت میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قبائلی صحافیوں سے ملاقات، خصوصی پیکجز اور گرانٹس کا اعلان

انہوں نے افغان قونصل جنرل سے درخواست کی کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو سکے۔

حافظ محب اللہ شاکر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت ہے تاکہ سرحد کی بندش اور تجارت سے متعلق مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

Scroll to Top