پی ٹی آئی کے سینئررہنماشیخ وقاص اکرم نے پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاہمارے مطالبات یہ ہے کہ عمران خان کے ایم این اے ،ایم پی اے ،دوست اورخصوصی طورپر جو ان کے وکلا ہے،قانون اور عدالتی حکم کے مطابق انشور کی جائے کہ ہر ہفتے ان کیساتھ ان شخصیات کی ملاقات ہو
لیکن ایسا نہیں ہورہاہے۔جب دل کر تا ہے رو ک لیتا ہے جب دل کرتا ہے شروع کردیتاہے ۔وکلااور سیاسی لوگوں کی باقاعد لسٹ آتی ہے ۔لیکن اس کے باوجود یہ اپنے پسند کے لوگوں کی ملاقات کرا دیتے ہیں ۔
پختون ڈیجیٹل رپورٹر کے سوال پر انہوں نے کہاکہ انصاف کیلئے عدالت میں جائینگے لیکن اگر ادھر سے بھی انصاف نہیں ملتا تو پھر مجبوراً سڑکوں پر آنا ہوگا۔عید کے بعد احتجاج پر انہوں نے کہاکہ عید کے بعد ملک گیر احتجاج ہوگا۔کون کونسی جماعتیں شامل ہوگی اس حوالے سے بھی ہم کام کررہے ہیں۔