پی ٹی آئی کے سینئررہنماعادل نواز نے پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاایک سال مکمل ہوگیا
اور پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈوں کا بھی ایک سال مکمل ہوگیا ۔پی ٹی آئی کی ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مخالفین اس میں ناکام ہوگئے تو ابھی انہوں نے یہ کام شروع کیا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں پر الزامات لگائے جارہے ہیں اور اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں
کہ جو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہے ان کے اپنے کارکن ان کے مخالف ہوجائیں ۔اسی طرح پارٹی میں دراڑ پیدا ہوجائیگا۔لیکن پاکستان تحریک انصاف اس سارے پروپیگنڈے کو سمجھتا ہے اور اب ہم اس پر آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے یہ جیتنے بھی پروپیگنڈ ے کرے لیکن یہ کامیاب نہیں ہونگے ۔
ہماری کوشش کہ ہم عوام کے توقعات پر پورا اتریں ۔وفاقی حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہ کریں لیکن ہماری مخالفت نہ کریں ۔اگر وفاق مخالفت چھوڑ دیں تو صوبے میں امن بھی آئیگا اور روزگار بھی ۔پارٹی میں اگر اختلاف ہے لیکن جب خان صاحب کی بات آجاتی ہے تو پھر ہم سارے ایک ہونگے ۔