واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیل جلد طے پانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ دونوں سطحوں پر بات چیت کر رہا ہے اور مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔
#BREAKING: Trump tells reporters that Iran is giving the U.S. 20 boats of oil, which will be going through the Strait of Hormuz starting tomorrow morning. pic.twitter.com/M74RAlFcli
— Insider (World News) (@InsiderWN) March 30, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے تیل پر قبضہ بھی کر سکتا ہے اور خارگ جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حالیہ دنوں میں پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
ٹرمپ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ان جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی۔
امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ خطے میں صورتحال کے پیش نظر سیکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مشرق وسطیٰ پہنچ چکی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ کیوبا میں بھی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور بہت کم عرصے میں وہاں کی صورتحال ناکام ہو سکتی ہے، جبکہ امریکا وہاں مدد کے لیے موجود ہوگا۔





