خیبر پختونخوا: ترقیاتی منصوبوں کے لیے نئے ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ڈیجیٹائزیشن کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، فنانشل منیجمنٹ اور دیگر متعلقہ امور کے لیے ایک جدید آن لائن سسٹم کا آغاز کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے عمل کو مزید تیز، شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو نئے سسٹم ‘پبلک ورکس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم’ (PWMIS) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

یہ بھی پڑھیں طورخم بارڈر کی بندش: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات

نیا آن لائن سسٹم ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز (Project Concept Notes) کی منظوری سے لے کر فنڈز کی تقسیم اور ان کے بروقت استعمال تک تمام مراحل کی نگرانی کرے گا۔

اس سسٹم کی بدولت تمام ترقیاتی منصوبوں کی فنانشل منیجمنٹ کو آسان بنایا جائے گا اور فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top