چیمپئنز ٹرافی: بھارت اور آسٹریلیا کا پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں ہوگا

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والی جنگ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کا آج مقابلہ ہو گا۔ یہ میچ دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں دن دو بجے شروع ہو گا۔

بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے، اور اس میچ میں اپنی مسلسل کامیابیوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 151 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں آسٹریلیا نے 84 میچز جیتے، جبکہ بھارت نے 57 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 بار مقابلہ ہو چکا ہے، جس میں بھارت نے دو اور آسٹریلیا نے ایک میچ جیتا، جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں دونوں ٹیموں کا 8 بار آمنا سامنا ہوا، اور دونوں ٹیموں نے چار، چار میچز جیتے ہیں۔ اس لیے آج کا میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ بننے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی، بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسری وکٹ گر گئی

دوسرے سیمی فائنل میں 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچیں گی، جہاں وہ اپنے اپنے حریفوں کے خلاف بہترین حکمت عملی تیار کریں گی۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 6 مارچ کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں سیمی فائنلز کے فاتحین کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

Scroll to Top