اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ،
مخصوصی نشستیں ہمارا حق ہے کہ ہمیںملیں ، مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے ۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے بعد انٹر ا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے ،
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے آج الیکشن کمیشن نے کیس 8 اپریل تک ملتوی کردیا۔